جمعیت علماء اسلام عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی، میر ذابد علی ریکی
واشک (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق رکن صوبائی اسمبلی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام علماء حق کا کاروان ہے جو اللہ پاک کی مدد و نصرت سے واشک میں ایک مضبوط و منظم جماعت کے طور پر عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کریگا۔ یہ بات انہوں نے ماشکیل میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ضلع واشک کے کونے کونے سے لوگ جمعیت علماء اسلام میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کی عکاسی ہے کہ لوگ لاڈلو کی جھوٹ مکر فریب ذاتی پسند و ناپسند سے عاجز ایک حقیقی سچے اور راست گوہ علاقائی قیادت کے انتخاب کو عافیت سمجھتے ہیں۔حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے پانچ سال عوامی نمائندگی کرتے ہوئے ہر فورم پر ماشکیل واشک گڑانگ جنگیاں ناگ رخشان بسیمہ کے اجتماعی مسائل پر موثر آواز بلند کی اور انکے حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی کوشش کی ساڑھے تین سال تک ہمیں حق نمائندگی سے محروم کرنے کے لیئے ہمارے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ماشکیل کے زلزلہ زدگان کے فنڈز کو سڑک و بجری کے نام کنورٹ کرنے کی آخری کوشش کی گئی لیکن شکست خوردہ عناصر کو ناکامی ہو ضلع واشک بلخصوص ماشکیل کے عوام اپنے دوست و دشمن میں اچھی تمیز رکھتے ہیں ماشکیل میرا گھر ہے جس میں جتنا بس میں ہوا میں کرتا رہا اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتا رہونگاں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ عوام آٹھ فروری کو دوہزار اٹھارہ کے انقلابی تبدیلی پر مہر ثبت کریں اور لاڈلو کو انکا راستہ دکھا دیں تاکہ ضلع واشک سے ہمیشہ کے لیئے بادشاہیت کی سیاست کا خاتمہ ہو۔