پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے جو ہمیشہ غریب عوام کی حقوق کی جنگ لڑی ہے، سردار شکیل دہوار

قلات(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی قلات کا شمولیتی پروگرام میں کلی شیشہ ڈغار قلات سے عبدالصمد نیچاری مولا بخش نیچاری خدابخش نیچاری محمد شریف نیچاری علی احمد شاہوانی محمد حنیف نیچاری عبدالسلام مینگل حاجی محمد رحیم نیچاری و دیگر کی قیادت میں درجنوں افراد مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر شمولیتی پروگرام سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سردار شکیل جان دہوار چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری پی بی 36 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فرزند قلات سردار زادہ نعیم جان دہوار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے جو ہمیشہ غریب عوام کی حقوق کی جنگ لڑی ہے آج ہم نے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں انشا اللہ تعالی 8 فروری کو جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی آپ لوگوں کی محبت اور کثیر تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت نے ہمارے حوصلہ مزید بڑھا دی انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر علاقہ کی تعمیر وترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے