حب پو لیس کی کارروائی مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد 1چور اور 2موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

حب(ڈیلی گرین گوادر)حب سٹی ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ نے چارج سنبھالتے ہی تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کر دی،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری مختلف چھاپہ مارکاروائیوں میں حب کے مختلف گھروں اور دکانوں میں چوری کرنے والا چور گرفتار، کراچی اور حب سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد،دو موٹرسائیکل لفٹر گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی کی ہدایت پراے ایس پی حب سرکل احمد طلحہ ولی کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ نے مٹھا خان، ملا رشید، ارشاد مجید اور ناصر بلوچ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کر کے ایک ملزم شہر یار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او حب سٹی عطا ء اللہ جاموٹ نے حب سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزم سمیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاایک اور چھاپہ مار کاروائی کے دوران حب کے مختلف گھروں اور دکانوں سے چوری کرنے والا ملزم علی ولد کو گرفتار کر کے انجن و دیگر مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے