کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں اتوار سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جس سے پانی جم جائے گا جب کہ اگلے ہفتہ بارشوں کا ایک سلسلہ بھی داخل ہورہا ہے جس سے موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا طبی ماہرین کے مطابق معصوم بچوں اور بڑے عمر کے افراد سردی سے بچنے کیلئے انتظامات کریں جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اس جانب سوئی سدرن گیس کمپنی شدیدسردی میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
کوئٹہ میں اتوار سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جس سے پانی جم جائے گا، محکمہ موسمیات

ٹیگز:
محکمہ موسمیات
