کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے موقع پر ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جگہ جگہ ٹریفک جام رہی تاہم ٹریفک اہلکار گاڑیوں کو رواں دواں رکھنے کیلئے سرگرم رہے بلخصوص مریضوں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جمعرات کو صبح سے بلوچستان بھر سے جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اندرون ملک سے بھی پیپلز پارٹی کے کارکن یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ تشریف لائے سریاب روڈ کوئلہ پھاٹک چمن پھاٹک سریاب پل پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا تاہم ٹریفک اہلکاروں نے ٹریفک کور واں دواں رکھنے کیلئے دن بھر مصروف رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے موقع پر ٹریفک پولیس اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جلوس میں آنے والے گاڑیوں کو بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سامنے میدانی،ریلوے سٹیشن کوئٹہ سپنی روڈ اور سپنی بائی پاس پر انتظامات کیے تھے تاکہ ٹریفک جام سے بچا جاسکے اسی طرح مختلف شاہراوں پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کے گاڑیاں پارک کی گئی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کے روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے موقع پر ٹریفک جام،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ٹیگز:
پیپلز پارٹی
