پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئی رہنماشیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے، دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔مقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا،میوزیکل نائٹ پروگرام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں ،شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے۔مقدمہ میں شیر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا،مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے