اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کورونا وائرس کا شکار
اسلام آباد:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی طبیعت گذشتہ چار پانچ روز سے ناساز تھی جس پر انکے ٹیسٹ کئے گئے ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے لیکن انکی حالت بہتر ہے اور خود کو ولی باغ چارسدہ میں قرنطین کرلیا ہے۔ ولی باغ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ زاہد خان نے کہا کہ پوری قوم سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہیں، انشاء اللہ جلد صحتیاب ہوں گے عوام اور کارکنان مطمئن رہیں، طبیعت رو بہ صحت گامزن ہے۔