غزہ میں مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے،سراج الحق

پاکپتن(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکپتن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی انسانیت آج غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے، آج غزہ کے مسلمانوں پر ظلم برپا ہے، غزہ کے مسلمانوں پر جہازوں سے بمباری کی جا رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ٹینکوں کی چڑھائی ہے، روسی صدر مسلمان نہیں لیکن انہوں نے بھی غزہ کے معصوم بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے