سوراب، لاکھوں روپے مالیت کے شمسی چوری
سوراب(ڈیلی گرین گوادر)چوروں نے لیویز فورس کے کان کے نیچے سے عبدالرحیم اور غلام نبی ساسولی کے لاکھوں روپے مالیت کے شمسی توانائی سسٹم سے محروم کردیا لیویز چیک پوسٹ کے اہلکار اپنے کاموں میں مصروف،رات کو گشت نہ ہونے کی وجہ سے چور پارٹی سرگرم ہے تفصیلات کے مطابق گدر کے علاقہ جوری کراس جہاں پر لیویز فورس کے چوکی کے قریب ہونے کے باوجود علاقہ مکین کے مال وجان غیر محفوظ ہیں. غلام نبی و عبدالرحیم نے ڈپٹی کمشنر سوراب نجیب اللہ ترین سیاپیل کرتے ہوے کہا کہ چوروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانون کاروائی کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ کل کوئی اس طرح حرکت سے باز رہے عوام اپنے روزی روٹی کمانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آہے واضح رہے کہ یہ علاقہ جوری کراس لیویز چیک پوسٹ چند قدم کی دوری پر واقع ہے جہاں رات کو عبدالرحیم اور غلام نبی ساسولی کے ٹیوب ویلوں کے شمسی پلیٹوں کو چوروں نے بآسانی سے چوری کرکے رفوچکر ہوگئے تھے اور معاملے میں لیویز بیخبر ہے۔