کوئٹہ(ڈیلی گرین گودر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج اڑھائی بجے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان اسمبلی کے رواں سیشن کا پہلا اجلاس سے 17اکتوبر بروز سموار سہ پہر اڑھائی بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف جان محمد حسنی ضلع چاغی میں ایم بی بی ایس مکمل کر نے والے ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی کی وجو ہات سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں بلو چستان کمر شل کو رٹس کو مسودہ قانون مصدرہ 2022پیش کیاجائیگا۔ اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ، بی واسا اور محکمہ مال سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل اڑھائی بجے طلب

ٹیگز:
بلو چستان اسمبلی
