ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کورونا وائرس کا شکار

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے بدھ کو قاسم سوری نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، عوام سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سیلیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں واضح رہے کہ قاسم سوری نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر اسمبلی اجلاس سمیت دیگر کئی تقاریب میں بھی شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے