کانگو وائرس میں مبتلا سول ہسپتال کوئٹہ کے 4 ڈاکٹرز کراچی میں زیر علاج
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے سول ہسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے جس میں سے ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا خ،اب ایک ڈاکٹر شکراللہ انتقال کرگئے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر شکراللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔کوئٹہ کے سول ہسپتال، شیخ زید ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردئیے گئے ہیں۔