کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماوسابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے گوادر کے علاقے میں سیکورٹی فورسزکی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 14اہلکارروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے اہلکار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہدا کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن نے کہاکہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملے کرکے ملک میں عدم استحکام اوراپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرناچاہتے ہیں لیکن پاک فوج اوردیگرسیکورٹی ادارے دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصدمیں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے اہلکاراپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں انشاء اللہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورملک سے جلددہشت گردوں کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے گوادرکے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے والے 14سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اورشہدا کے بلنددرجات کی دعا کی۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے اہلکار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ثوبیہ کرن کبزئی

ٹیگز:
ثوبیہ کرن کبزئی
