خضدار،دو گروپوں میں تنازعہ پر فائرنگ اور لاٹھیوں سے وار،3 افراد زخمی

خضدار:خضدار میں دو گروپوں کے درمیان باہمی تنازعہ پر فائرنگ اور لاٹھیوں سے ایک دوسرے پر حملہ آور تین افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خضدار میں فیروز آباد کے رہائشی افراد میں ذاتنی نوعیت کے معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے پہلے لاٹھی اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے اور بعد ازاں معاملہ فائرنگ تک جا پہنچی فائرنگ سے محمد الیاس زہری زخمی ہوگیا، جب کہ لاٹھیوں کی ضرب سے عبداللہ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس واقعہ سے متعلق مذید تفیش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے