وندر،ماہی گیروں سے لوڈ سوزوکی پک اپ الٹنے کے باعث 1 شخص جاں بحق،8 افراد زخمی

وندر(ڈیلی گرین گوادر)مین قومی شاہراہ پیر مجاہد کے قریب ماہی گیروں سے لوڈ سوزوکی پک اپ الٹنے کے باعث 1 شخص جاں بحق 8 افراد زخمی جن میں سے ایک شدید زخمی کو کراچی ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اندرون سندھ سے سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر آنے والی ماہی گیروں سے لوڈ سوزوکی پک اپ مین قومی شاہراہ پر پیر مجاہد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث سوزوکی میں سوار ماہی گیروں میں سے ایک ماہی گیر جس کا نام ابو سومرو ولد محمد صدیق ساکن عجائب سومرو سندھ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ سوزوکی میں سوار دیگر 8 ماہی گیر جن کے نام راجہ رند ولد دریا خان، غلام مصطفی ولد بچو، جمن ولد محمد اسحاق، خدا بخش ولد احمد، واحد بخش ولد رسول بخش، عبدالعزیز ولد سومرو، بچو ولد دھنی بخش، یوسف ولد ہاشم جن میں سے ایک ماہی گیر شدید طور پر زخمی ہے جس کو 1122 ریسکیو سینٹر وندر میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا۔ سوزوکی حادثے میں ایدھی سروس وندر اور ریسکیو سینٹر 1122 وندر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کرنے میں حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے