کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ قطر میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے بھارتی بحریہ کے یہ سابق افسران اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزامات پر اکتوبر 2022 سے قطر میں زیر حراست ہیں قطر کی ایک عدالت نے بھارتی نیوی کے ان افسران کو آبدوز پروگرام پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ سزائے موت پانے والوں میں کیپٹن نوتیج سنگھ، کیپٹن سوربھ وششت،کمانڈر پورنیندوتیواری، کیپٹن بیرندر کمار ورما، کمانڈر سوگناکرپاکالا، کمانڈر سنجیو گپتا،کمانڈر امیت ناگپال اور سیلر راکش شامل ہیں یہ ریٹائرڈ بھارتی نیوی افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجییز اینڈ کنسلٹینسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے یہ ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جو قطر کی دفاعی اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو تربیت اور دیگر مختلف سروسز فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو 2023 میں بند کر دیا گیا تھا اس کمپنی میں 75 بھارتی شہری کام کر رہے تھے جن میں زیادہ تر بھارت کے سابق نیوی اہلکار ہیں جب یہ اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا اور انکے خلاف ملکی قوانین کے مطابق عدالتی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تحقیقات کے مطابق یہ بھارتی اہلکار اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے میں ملوث تھے اس جرم کے ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی سابق اہلکار کسی بھی ملک میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے ہوں بھارت کا جاسوسی کا نیٹ ورک دنیا کے کئی ممالک تک پھیلا ہوا ہے کئی سال ہوئے بلوچستان سے بھارتی جاسوس ریٹائرڈ نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی مستعد اور چوکس خفیہ ایجنسی نے گرفتار کر لیا تھا جب پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کرکے اس سے تفتیش کی تو وہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پایا گیا قطر میں سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوسوں کی وجہ سے ایک بار پھر دنیا اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کی حقیقت کے بارے میں جان چکی ہے۔
دنیا اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کی حقیقت کے بارے میں جان چکی ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
