ہمارے کارکنوں اور قیادت کو اگر نقصان پہنچایا گیا تو اس کی تمام تر زمہ د اری وفاقی اور صوبائی کابینہ پر عائد ہوگی،سرداراخترمینگل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گورادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نگراں حکومت اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے خلاف ایک پرامن وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ روانہ ہوگیا ہے- حکومت کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں انکے نزدیک ان کے پالے ہوئے دہشت گردوں کی عزت اور رکھوالی اہم ہے کٹ پتلی ناہل حکومت بی این پی کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لئے اوچے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ہمارے کارکنوں اور قیادت کو اگر نقصان پہنچایا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی کابینہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے