کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے اور اب تک صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے 1362 درخواستیں مختلف تھانوں میں دائر جبکہ بجلی چوروں کیخلاف 385 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں علاوہ ازیں بجلی چوروں کو 34 لاکھ 73 ہزار یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے اور اسطرح بجلی چوروں سے جرمانہ کی مد میں 14کروڑ 2 لاکھ روپے بھی وصول کیئے جا چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں مجموعی طورپر 39700 نادہندگان سے 896 ملین روپے بھی بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں وصول کیئے گئے ہیں۔دریں اثناء کیسکولورالائی سرکل نے مختلف علاقوں کارروائی کے دوران نادہندگان کے38کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ لورالائی، ژوب، کوہلو، رکھنی اور بارکھان میں نادہندگان کے12ٹرانسفامرزسے ایچ ٹی جمپرز کاٹ کر بجلی منقطع کردئیے جبکہ 6بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانوں میں درخواست بھی ارسال کردئیے گئے اسکے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 23لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3ؒٓلاکھ60ہزارروپے بھی وصول کئے گئے کیسکوپشین سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے53کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع جبکہ علیزئی کے علاقے سے نا دہندگان کے 4ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے33لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ 25ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں سے نادہندگان کے مزید2ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ کارروائی کے دوران59گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 31لاکھ روپے کی ریکوری نیز ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ 20ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف دیہاتوں میں نادہندگان کے 14ٹرانسفامرزسے ایچ ٹی جمپرز کاٹ کر بجلی منقطع کردئیے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر64نادہندگان کے کنکشنزمنقطع اوربقایاجات کی مدمیں 23لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 5لاکھ 45ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح مکران سرکل میں بھی کارروائی کے دوران تر35نادہندگان کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے۔
کوئٹہ، کیسکوکی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری

ٹیگز:
کیسکو
