کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ اخبارات و سوشل میڈیا میں صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے یہ تاثر درست نہیں کہ صوبائی کابینہ نے ابتدائی ملازمت کی تعیناتی میں عمر کی حد 43 سے کم کرکے 35 سال کردی ہے حالانکہ قواعد کے تحت ملازمت کے لئے بالائی حد 28 سال پہلے سے مقرر ہے تاہم 3 مرحلوں کے اندر تین سال سے سات سال تک یہ صوابدیدی اختیار کا حد کرنے کے لئے مجاز حکام کی منظوری سے زیادہ سے زیادہ مزید اس کو سات سال تک بڑھایا جاسکتاہے تو یعنی یہ 35 سال کی بالائی عمر کیلئے استثنی موجود ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں قواعد کے برعکس اس حد کو مزید 7 سال یعنی 43 سال تک بڑھایا جاتا رہا اب کابینہ نے مروجہ قواعد کو روبہ عمل و جاری رکھنے کا کہاہے کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا تاہم پہلے سے ملازمت کیلئے کسی پراسیس کے اندر دیا گیااستثنی جوں کا توں جاری رہے گا ویسے بھی ایسے صوابدیدی اختیار کا استعمال نئی تقرریوں کے اندر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ نگران حکومت کے دور میں ننی تقرریاں الیکشن کمیشن نے روک دی ہیں اس لئے صوبائی کابینہ سے منسوب کوئی نیا فیصلہ درست نہیں ہے۔
اخبارات میں وزیر اطلاعات کی جانب سے یہ تاثر درست نہیں کہ کابینہ نے ابتدائی ملازمت کی تعیناتی میں عمرکی حد 43 سے کم کرکے 35 سال کردی ہے،امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
