چاغی (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین ضلعی کونسل چاغی عبدالودود خان سنجرانی کی سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو سے نوکنڈی میں ملاقات سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو نے دیگر آفیشلز کے ہمراہ ریکوڈک سائٹ کادورے کرنے کے بعد کلی ہمے میں علاقے کے معتبرین سے ملاقات کی اس موقع پر کمیونیٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ممبران میر رحمان خان بلوچ،وائس چیئرمین میر صدام مشوانی، میر رضا علی قادری، حاجی محمد رفیق ساسولی،مفتی خلیل الرحمن،قاری عبدالمجید نوتیزئی،واحد بخش شیرزئی،بلال شہزاد برہان زئی ہمے کمیٹی کے ملک شہباز خان محمدزئی،ملک لیاقت محمدزئی، ملا توکل خان برہان زئی۔میر تاج محمد محمدزئی، عبدالسلام محمدزئی,دفعدار محمد کریم اور دیگر معتبرین موجود تھے ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی عبدالودود خان سنجرانی نے چیف ایکزیکٹو آفیسر بیرک گولڈ مارک برسوٹو کو ضلعے کے جملہ مسائل سے آگاہ کیا اور تمام مسائل تحریری طور پر پیش کییانہوں نے سی ای او سے درخوست کی کہ ضلعے چاغی میں بے روزگاری کی شرح بڑھ چکی ہے جیسے کنٹرول کرنے میں ہمیں ریکوڈک مائنگ کمپنی کی سپورٹ چاہیے۔ہم چاہتے ہیں کہ ریکوڈک مائنگ کمپنی مقامی تعلیمی یافتہ نوجوانوں کو ملازمت کی مواقع فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام میں سے پچاس فیصد چاغی کے طلبا کو دیا جائے تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرسکے اور ریکوڈک میں اچھے پوزیشن کو خود سنبھالیں انہوں نے کہا کہ کمپنی ملازمتوں میں چاغی کے لیے مخصوص کوٹہ مختص کریں۔انہوں نے کہا سوشل سیکٹر کے فنڈ سے ضلعے میں تعلیم,صحت آب نوشی سمیت دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہیانہوں نے پرانے ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی بھی درخواست کی۔
عبدالودود خان سنجرانی کی سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو سے نوکنڈی میں ملاقات،ضلع کے مسائل سے آگاہ کیا

ٹیگز:
مارک برسٹو
