کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاون جاری،22 گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلا ف کریک ڈاون جاری،پولیس نے 22افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آباد غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کر یک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے کریک ڈوان میں 22غیر قا نونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیاگیا یوں مجموعی طور تین د نو ں کے دوران شہر کے مختلف تھانوں میں اب تک 116 فغا ن مہاجرین کو گرفتار کیا گیا گیا ہے جن کیخلاف فار ن ا یکٹ کے تحت 45 مقدمات کا اندراج کیاہے۔ حکام کے مطا بق یکم نومبر تک بغیردستاویزات کے رہائش پذیر افغان با شندوں کیخلاف پالیسی کے مطابق کارروائی ہوگی۔پولیس نے ا ب تک 24ہزارافغان مہاجرین کاڈیٹااکٹھا کیا ہے اور اب مزید افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔