کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پروگرام منیجر صوبائی ٹی بی پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے ٹی بی سینٹرز میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (ڈی ایچ آئی ایس -II)کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا،اب صوبے بھر کے ٹی بی کا ڈیٹا ڈیجٹلائز کر دیا گیا ہے اور بیک وقت ٹی بی ہیڈکوارٹر اور اسلام آباد میں ٹی بی کا ڈیٹا(ڈی ایچ آئی ایس -II) پروگرام کی مدد سے دیکھا جاسکے گا،بلوچستان کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (ڈی ایچ آئی ایس -II)کولیب ٹاپ کے استعمال کے ذریعے رپوٹنگ و مانیٹرنگ کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان کے تمام اضلاع کے ٹی بی سینٹرز کے عملے کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (ڈی ایچ آئی ایس -II) کی ٹریننگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ آئی ایس ضلعی منصوبہ بندی کے نفاذ اور بیماری کے پیٹرن، احتیاطی خدمات کے اہم اشارے پر نگرانی کے لیے ایک بنیادی ڈیٹا فراہم کرتا ہے،ضلعی اور صوبہ دونوں سطحوں پر ضلعی ٹی بی پروگرام کے نظام کی کارکردگی کی نگرانی کے فنکشن کی معلومات کی ضرورت کا جواب دیتا ہے،پالیسی کے نفاذ کی نگرانی کے لیے وفاقی اور صوبائی سطحوں کی صحت سے متعلق اہم معلومات کی ضروریات کو پورا کرناڈی ایچ آئی ایس پروگرام سے فیڈ بیک رپورٹ کا مجموعی مقصد ضلعی مینیجرز اور فیسیلٹی انچارجز کو کارکردگی اور ٹی بی کی بیماری و علاج سے متعلق بنیادی تجزیہ فراہم کرنا ہے،ڈی ایچ آئی ایس پروگرام سے ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے رپورٹنگ فارم تیار کرنا، اضلاع میں ٹی بی کی بیماری و علاج کی نشاندہی، مسائل کا تجزیہ،منصوبہ بندی پر عمل درآمد و نگرانی اور حل کا جائزہ یقینی بنائے گا۔پروگرام منیجر صوباٹی بی پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ یہ رپورٹ ضلعی، صوبائی اور قومی صحت کے مینیجرز کو صحت کی صورتحال، ان کی خدمات، TB-Dots ادویات / سامان کی دستیابی، ضروری آلات اور سہولیات وغیرہ کا تجزیہ کرنے میں مدد کرے گی۔
بلوچستان کے تمام اضلاع کے ٹی بی سینٹرز میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا، ڈاکٹر آصف شاہوانی

ٹیگز:
ڈاکٹر آصف شاہوانی
