لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور سے القاعدہ کے دو اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد گرفتار،سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسےالقاعدہ کے دواہم کمانڈرکاشان اورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد ،ہینڈگرنیڈ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔
القاعدہ کے دو اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد گرفتار

ٹیگز:
القاعدہ
