کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے افسران و ملازمین نے ملک کا76واں یوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرمیں منایا۔اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ہونے والی مرکزی تقریب کے ساتھ کیسکو ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب میں چیف انجینئر(او اینڈ ایم) شفقت علی، چیف انجینئر(پلاننگ) سمیع اللہ، چیف انجینئر(آپریشن ڈائریکٹر)سید یوسف شاہ،چیف انجینئر (سی ایس ڈی) ہاشم جوگیزئی، ڈائریکٹرجنرل (ایچ آر اینڈایڈمن) سید عزیر علی حسنی،کیسکوکے سینئر افسران،آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین (CBA)کے مرکزی جوائنٹ صدر اور صوبائی چیئرمین حاجی محمدرمضان اچکزئی اورواپڈاہائیڈرویونین کے زونل، ڈویژنل عہدیداروں اورکارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدالکریم جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت ایک قوم ہم بے پناہ قربانیوں کے بعد ایک عظیم ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ہم سب کو اپنے اپنے شعبوں میں بانی پاکستان کے زریں اصول کام، کام اورصرف کام پر سختی سے عمل پیراہوکر ملک کو مستحکم اورخوشحال بنانے کاعظیم مقصد حاصل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیں۔ انجینئر عبدالکریم جمالی نے کہاکہ ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ اس ملک، صوبہ اورکمپنی کی بہتری، ترقی و خوشحالی کے لئے باہمی بھائی چارے اوراتحادکے ساتھ اپنا موثر کردارایمانداری اور فرض شناسی سے اداکریں۔انہوں نے کہاکہ تمام افسران اور ملازمین سب مل کراپنے ملک،صوبہ اورکیسکوکی بہتری اور ترقی وخوشحالی کیلئے اپنااپنا انفرادی کردار ادا کریں۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹواآفیسرکیسکوانجینئرعبدالکریم جمالی نے پوری قوم اورکیسکوافسران وملازمین کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں آزادی کے متوالوں اورشہیدوں کوخراج تحسین پیش کیا اور ملکی استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے افسران و ملازمین نے ملک کا76واں یوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرمیں منایا

ٹیگز:
کوئٹہ
