کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ شماریات پاکستان کی جانب سے ملک کی ساتویں ڈیجیٹل مر دم شماری کے جا ری کر دہ نتائج کے مطابق بلوچستان کی آبادی 1کروڑ 48لاکھ 90ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 2017میں بلو چستان کی آبادی 1کروڑ 23لاکھ 40ہزار تھی یوں بلو چستان کی آبادی میں پانچ سالوں میں 25لاکھ 50ہزار سے زائد نفوزکا اضا فہ ہوا ہے۔ مردم شماری کے نتائج کے مطابق بلوچستان کی شرح نمو 2023میں 3.20ہے جبکہ یہ شرح نمو 2017میں 3.37تھی اس طرح بلو چستان کی شرح نمو میں 0.17کی کمی واقع ہو ئی ہے۔ مردم شماری کے اعداد شمار کے مطابق بلوچستان کی 69.04فیصد آبادی دیہی علاقوں میں آباد ہے جبکہ 30.96فیصد آبادی شہری علاقوں میں آباد ہے بلو چستان میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شہری آبادی میں 3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مردم شماری میں صوبے کی 72.38فیصد آباد ی دیہی علاقوں جبکہ 27.26فیصد شہری علاقوں میں آبا د تھی۔
بلوچستان کی آبادی 1کروڑ 48لاکھ 90ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ شماریات پاکستان

ٹیگز:
محکمہ شماریات پاکستان
