گوادر (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ فشریز بلوچستان کے 99فیصد افسران بھتہ خوری،ماہی گیروں کی معاشی قتل اور سمندری حیات کی نسل کشی میں ملوث ہیں، ایم پی اے و این اے گوادر کا گجہ ٹرالرز اور وائرنیٹ کیخلاف خاموشی معنی خیز ہے، گڈانی سے لیکر جیونی تک ساحل سمندر کو گجہ مافیاز کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہیگیر سیکرٹری آدم قادر بخش نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان، محکمہ فشریز، ایم پی اے گوادر گجہ اور وائرنیٹ مافیاز سے ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ لیکر گڈانی سے پسنی اور پسنی سے لیکر جیونی تک ساحل سمندر کو گجہ مافیاز کے حوالے کردیا گیا ہے اس بھتہ خوری میں محکمہ فشریز کے سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل فشریز میرین ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپکٹر بوٹ اسپیکر سیکورٹی گارڈ تک شامل ہیں مقامی ماہی گیر جون جولائی کے مہینے میں سمندر میں نہیں جاتے ہیں لیکن محکمہ فشریز گجہ ٹرالرز مافیاز سے بھتہ لیکر جون جولائی کے مہینے میں ساحل کو گجہ مافیاز کے حوالہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا اس وقت ساحل سمندر میں پانچ سو کے قریب گجہ ٹرالرز غیر قانونی شکار کررہے ہیں فی ٹرالرز سے ماہانہ دولاکھ روپیہ لی گئی ہے,انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فشریز کے پاس سات گن بوٹس موجود ہیں انکے منٹینس کے لیے مقررکردہ رقم بھی نکالا گیا انکے فیول کے مد میں بجٹ خرچ ہورہا ہے لیکن انکو استعمال نہیں کر رہے، نئے سیزن شروع ہونے والا ہے لیکن محکمہ فشریز بلوچستان نے غیرقانونی جال استعمال کرنے والے مافیاز کے خلاف کسی قسم کی تیاری نہیں کی ہے، انہوں کانفرنس سے کہا محکمہ فشریز بلوچستان چیف سیکرٹری دیگر اداروں کو ایک ہزار خط لکھ چکا ہوں لیکن یہاں پر سب اندھے گونگے بہرے ہیں سب اپنے حصہ وصول کرنے کے چکر میں ہیں,انہوں نے کہابلوچستان میں جب لانچوں اور کشتیوں کو لائنسنس جاری ہوتا ہے تو لائنسنس میں لکھا ہے ممنوعہ جال استعمال کرنے سے لانچ کا لائنسنس کینسل کیا جائے گا لیکن ڈام بندن سونمیانی میں لانچوں کے رجسٹریشن نمبر بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ جاری کرتی ہے محکمہ فشریز بلوچستان حب لسبیلہ کے سامنے وائرنیٹ جیسے ممنوعہ جالوں سے شکار کرکے چشمہ بندر ڈام میں مچھلیوں کو اتارتے ہیں اور وائرنیٹ جال چڑھاتے ہیں,انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فشریز بلوچستان کے ننانویفیصد افسران بھتہ خوری ماہی گیروں کی معاشی قتل اور سمندری حیات کی نسل کشی میں شامل ہیں ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی ایم پی اے حب سردار صالح محمد بھوتانی ایم پی اے لسبیلہ نواب جام کمال خان ایم این اے گوادر لسبیلہ سردار اسلم بھوتانی کی گجہ ٹرالرز اور وائرنیٹ مافیاز کے خلاف خاموشی خود معانی رکھتی ہے،انہوں کہا حکومت بلوچستان نے محکمہ فشریز کو فورس کا درجہ دیا ہے لیکن اختیارات نہیں دی ہیں محکمہ فشریز کے پاس جدید اسحلہ موجود ہے محکمہ کے ملازمین کو اسحلہ چلانے کی ٹریننگ بھی دی گئی ہے لیکن چلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سی پیک پروجیکٹ سے فشریز کو جدید گن بوٹس فراہم کرے حکومت بلوچستان نے ماہی گیروں کو لیبر کا درجہ دینے کی نوٹیفکیشن جاری کی ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا لہذا حکومت بلوچستان اس پر فوری طور پر عمل کرئے،حکومت بلوچستان نے فشرمین کاپریٹوں سوسائٹی بنایا ہیں سالانہ سات سات کروڑ روپے فنڈز بھی دی جارہی ہے لیکن ماہی گیروں کی ویلفیئر کے لیے خاموشی اختیار کی ہے محکمہ فشریز سمندری حیات کی تحفظ کرنے بجائے مافیاز سے کروڑوں روپے بھتہ لیکر سمندری حیات کی نسل کشی میں انکی مدد کررہا ہے گجہ ٹرالرز اور وائرنیٹ لانچوں محکمہ فشریز اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز لسبیلہ حب اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوادر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پشکان اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جیونی دن کے اوقات گہرے سمندر میں جانے کی ہدایت کرتے ہیں رات آٹھ بجے سے صبحِ پانچ بجے تک کنارے لیکر آتے ہیں محکمہ فشریز چوکیداری کی کردار ادا کرتا ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں 770ایک ذرخیز ساحل سمندر دی ہیں یہ کسی فشریز افسر یا کسی وزیراعلی ایم پی اے کی باپ کی ملکیت نہیں ہے ساحل سمندر ماہی گیروں کی ملکیت ہے ہم کسی کو بیدردی سے لوٹنے کی اجازت نہیں دینگیماہی گیروں کی معاشی قتل بند کرئے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ فشریز بلوچستان تمام کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرے۔
محکمہ فشریز بلوچستان کے 99فیصد افسران بھتہ خوری میں ملوث ہیں، آدم قادر بخش

ٹیگز:
آدم قادر بخش
