امریکا کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتےہیں،یہ گھناؤنا عمل ہے،ہم قرآن پاک اوردیگرعبارات کی اہمیت کو سراہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں قانون کی حکمرانی کےحامی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت کرتےہیں،یہ گھناؤنا عمل ہے، ہم قرآن پاک اور دیگرعبارات کی اہمیت کوسراہتے اورہرایک کے لیے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے مزید کہا کہ افغان طالبان کو ان کے کیے وعدوں پر قائم رکھیں گے، ہم خطے میں اپنے آپریشن کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

