کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حافظ حسین احمد سے ان کے رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی وجماعتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع صاحبزادہ مولانا سیداحمد شرودی صاحبزادہ حافظ محمود بھی موجود تھے سابق سنیٹر حافظ حسین احمد اور مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے جمعیت علماء اسلام ملک گیر سیاسی ومذہبی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی استحکام اور سالمیت کے لئے دستہ اول کا کردار ادا کیا جمعیت نے ہردو میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں علماء اسلام پر مرکوز ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ قومی ایکجہتی اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے قوم کی ہر فرد نے ایکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
جمعیت علماء اسلام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، حافظ حسین احمد

ٹیگز:
حافظ حسین احمد
