اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی سمری پر پیٹرول کی قیمت میں 5 تا 10 روپے کمی کی جاسکتی ہے۔ اوگرا نے حکومت کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری ارسال کردی جس میں قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ٹیگز:
پیٹرولیم
