کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ استاتذہ قوم کے معمار ہیں انہیں سڑکوں پرنہیں بلکہ بچوں کو کلاسوں میں تعلیم دینے کے لئے موجود ہونا چاہیے، استاتذہ قابل احترام ہیں انکی اپ گریڈیشن سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کا نوٹیفکیشن جا ری ہو نا چاہیے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سمیت تمام حکام سے رابطے کریں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ء نعیم کریم چوہدری،میر نثار بلوچ ،نصیر اچکزئی کے ہمراہ بلو چستان اسمبلی کے باہر قائم بلوچستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں استاتذہ سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ استاتذہ کی ہر تکلیف سے واقف ہیں جب میں صوبائی وزیر تعلیم تھا اس وقت بھی اس طرح کی مشکلات کا حل نکالتے تھے میں استاتذہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ استاتذہ کے مطالبات کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ بلو چستان، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت تمام حکام سے رابطے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)بلوچستان اساتذہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورانکے مسائل اور جائز مطالبات کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر بلوچستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی و صوبائی قیادت نے شیخ جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا۔
اسا تزہ قوم کے معمار ہیں انہیں سڑکوں پرنہیں بلکہ بچوں کو کلاسوں میں تعلیم دینے کے لئے موجود ہونا چاہیے، شیخ جعفر مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر مندوخیل
