کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں 34 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس ایونٹ کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے میں 19 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ ایک میگا ایونٹ ہے جس میں ملک بھر سے مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خصوصاً محکمہ سپورٹس نے اس اہم ایونٹ کی کامیابی کے لیے انتھک محنت کی ہے اور حکومت نے مشکل مالی مسائل کے باوجود نیشنل گیمز کے انعقاد کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ایک صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں اور صوبائی کھیلوں کے میدان آباد کرنا چاہتی ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی صوبائی سطح پر بھرپور پذیرائی اور حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے موافق ماحول فراہم کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے اور صوبے کے وہ تمام کھلاڑی جنہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے ان کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ ادارے بھرپور طور پر متحرک رہیں اور خصوصاً سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام کھیلوں کے مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ضرور گراؤنڈ جائیں اور مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں
صوبے میں 19 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
