کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا، اس کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی کے الیکٹرک نے اپنی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر نیپرا کو 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی درخواست دی ہے۔
درخواست میں کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی، لائسنس میں مزید 20 سال یعنی 20 جولائی 2043ء تک توسیع کی جائے۔
کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ادارہ 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے اس لیے معاہدے کی مدت میں توسیع کی جائے۔

