لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہورکے کینال روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 30 سالہ شہری زخمی ہوگیا، شہری کے ڈور پھرنے کے معاملے پر لاہور کے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ اور سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی۔سی سی پی او لاہورنے پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہارکیا، سی سی پی او نے انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہورانسداد پتنگ بازی ٹیمیں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیزکر دیں۔
بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازوں،دھاتی ڈور،پتنگیں مینوفیکچر اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، آن لائن پتنگیں،دھاتی ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، رواں سال اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2671 ملزمان گرفتار،2661 مقدمات درج کئے گئے۔

