ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) شاہ پور یونین کونسل کے کونسلر سید وقار حسین شاہ قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ پور یونین کونسل کے کونسلر سید وقار حسین شاہ نے پولیس کو مقدمہ کے اندرج کیلئے دیئے گئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روز وہ اپنے مریدان غلام حیدر، مہر خان، جان محمد کے ہمراہ شاہ پورسے واپس آرہے تھے اس دوران گوٹھ جمالدین جمالی چھتر روڈ پر بوقت ساڑے سات بجے چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ کے قریب افراد نے ہمارا تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گاڑی روکنے پر مسلح ملزمان نے ان کا نام پوچھا اور شاخت کے بعد ان پر فائرنگ کردی تاہم وہ اور ان کے ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، ایس ایچ او صدر تھانہ ڈیرہ مراد جمالی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے وہاں سے گولیوں کے خول تحویل میں لیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔
شاہ پور یونین کونسل کے کونسلر سید وقار حسین شاہ قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ

ٹیگز:
سید وقار حسین شاہ
