گوادر(ڈیلی گرین گوادر) کوسٹ گارڈز نے کراچی میں گوادر کے قریب گاڑیوں سے 1650 کلو حشیش اور 69 کلو آئس برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 32 ارب 67 کروڑ روپے ہے اس کاروائی سے متعلق کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دران کے قریب 2 مشکوک گاڑیوں کو رْکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ترجمان کے مطابق پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق خدشہ ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی۔
گوادر، کوسٹ گارڈز کی کاروائی، 32 ارب روپے کی منشیات بر آمد

ٹیگز:
منشیات بر آمد
