قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں لہو جما دینے والی سردی مزید زور پکڑنے لگی، درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ، سیلاب سے متاثرہ افراد سمیت دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، بازاریں سنسان جبکہ شدید سردی میں گیس مکمل غائب جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی، تفصیلات کیمطابق قلات میں سائبیرین ہواوں نے زور پکڑنے لگی سردی مزید بڑھ گئی قلات شہر و گردونواع میں گیس بدستور بند جبکہ بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے متبادل ذرائع ایندھن کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ایل پی جی گیس سوختی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جبکہ منافع خوروں نے قیمت بھی بڑھا دی ہے سخت سردی میں بچے بوڑھے خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے گیس بحالی کا مطالبہ کردیا۔
قلات، سردی کی شدت میں مزید اضافہ درجہ حرارت منفی 12ریکارڈ

ٹیگز:
قلات
