کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر کے ہمراہ کچھی کینال فیز ون کے کام کا جائزہ لیا اور تمام تر تعمیراتی کام کے حوالے سے آگاہی حاصل کی انہوں نے خوشحال کینال کے کام کا بھی مشاہدہ کیا اس موقع پر حاجی احمد سلطان لہڑی غلام جان لہڑی میر عبدالرؤف لہڑی چیف انجینئر کینالز قاضی عبد الرزاق ایس ای ایریگیشن سرکل عبدالحمید مینگل ایکسین پٹ فیڈر کینال محمد اسلم لونی ایکسین ڈرینج غلام مصطفیٰ چانڈیو نیاز احمد لہڑی امان اللہ کنرانی محمد سلیم بہرانی طارق حسین کھوکھر ذولفقار علی عبدالمنان شیخ اور محمد امین عمرانی تھے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایس ای کچھی کینال پروجیکٹ بلوچستان سید خالد حسین شاہ نے بتایا کہ کچھی کینال فیز ون 363 کلومیٹر پر محیط ہے جو تقریباً مکمل ہوچکا ہے فیز ٹو 58 کلومیٹر جبکہ فیز تھری چالیس کلومیٹر پر محیط ہوگا فیز تھری کے سروے کا کام جاری ہے فیز ٹو کا کام بھی پختہ تعمیر کیا جائے گا کام کے معیار کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ فیز ون سے سے بلوچستان کے ایک لاکھ تین ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی کچھی کینال کا منصوبہ بلوچستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا آج اس خواب کی تعبیر ہورہی ہے فیز ٹو کی تکمیل سے ضلع نصیرآباد ضلع جھل مگسی اور ضلع کچھی میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا لوگوں میں خوشحالی آئے گی میرا بحثیت صوبائی وزیر آبپاشی کچھی کینال کا یہ تیسرا وزٹ ہے جس کا مقصد عوام کے مفادات میں جاری اس میگا پروجیکٹ کی احسن انداز میں تعمیراتی کام کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ جب تک فیز ٹو کا کام مکمل ہو تب تک کچھی کینال سے ہمارے حصے کا اضافی پانی ربیع کینال کے ذریعے حاصل کیا جاسکے ربیع کینال کا کمانڈ ایریا کچھی کینال کے پانی سے آباد ہوگا تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور ضلع نصیرآباد میں ذراعت کا شعبہ مزید پروان چڑھے گا اور کینالز سسٹم کی بندش کے وقت کچھی کینال سے آبنوشی سمیت دیگر ضروریات کے لیے پانی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نصیرآباد ڈویژن کے ذرخیز علاقے کو سنوارنے کے اقدامات کررہے ہیں تاکہ کسانوں اور کاشتکاروں میں خوشحالی آئے ان شائاللہ اپنی ضروریات کے مطابق کچھی کینال سے ربیع کینال کے لیے پانی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ کچھی کینال کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں واپڈا نے انتہائی اہم کردار ادا کیا جن کی محنت کے طفیل آج اس منصوبے کا فیز ون مکمل ہونے جارہاہے اور اس کے ساتھ ساتھ منصوبے کی تکمیل میں ہمارے شہداء نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو ناقابل فراموش ہیں۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر نے کہا کہ کچھی کینال کا فیز ون فروری کے مہینے میں مکمل ہو جائے گا یہ پروجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا محکمہ آبپاشی بلوچستان کے گرین بیلٹ کے چپے چپے کو سیراب کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ کسانوں میں خوشحالی آئے اور ملکی معیشت مزید مضبوط ہو کچھی کینال کا فیز ٹو کا پی سی ون بھی جلد منظور ہو جائے گا کچھی کینال کا فیز ٹو بھی پختہ تعمیر کیا جائے گا۔
کچھی کینال کا منصوبہ بلوچستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا آج اس خواب کی تعبیرہورہی ہے،حاجی محمد خان لہڑی

ٹیگز:
حاجی محمد خان لہڑی
