اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ارشد شریف قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے میڈیکل بورڈ کا بیان قلمبند کر دیا۔ذرائع کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کا پانچواں اجلاس ہوا اور ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
جے آئی ٹی نے میڈیکل عملے سے ایک گھنٹے تک سوالات کیے اور میڈیکل بورڈ کا بیان قلم بند کر لیا۔ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے مکمل شواہد حاصل کر لیے۔

