معروف یوٹیوبر مارک رابر نےخلا سے انڈا پھینکنے کا تجربہ کیا جو امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا موجاو کے علاقے وکٹر ویلی میں گرا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسی ویڈیوز اور گیجٹس کے استعمال سے معروف یوٹیوبر مارک رابر نے ایک نیا سائنسی تجربہ کیا ہے، جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر ڈالی ہے۔مارک رابر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر کے ساتھ بی پی ایس(وہ مشین جو راکٹ نما گیجٹس کو زمین سے اوپر کی طرف دھکیلتی ہے) کے ماہر جو برنارڈ بھی موجود ہیں جو اس تجربے کیلئے مدد کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارک کی جانب سے انڈے کو خلا میں بھیجنے سے پہلے کچھ تجربے زمین پر بھی کیے گئے۔
خلا سے پھینکا گیا انڈا دنیا کے کس ملک میں گرا؟ویڈیووائرل

ٹیگز:
خلا
