کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے علاقے دشت میں سیب کے باغات تباہ ہوگئے،زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، سیب کی بھاری مقدار تو سیلابی پانی میں بہہ گئی جو کچھ بچا تھا وہ مارکیٹ میں سستے داموں فروخت ہو رہا ہے، زمینداروں کی سال بھر کی محنت مارکیٹ میں نہ پہنچ سکی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کاواحد ذریعہ معاش کاشتکاری ہے جو چند سال سے شدید متاثر ہے مگر رواں سال مون سون کی بارشوں نے تو زمیندارں اور کاشتکاروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا، سیب کی فصل ضائع ہونے سے زمیندار شدید معاشی بحران کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دشت کے زمینداروں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کا ازالہ کرے تاکہ زمیندار اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔
بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ دشت کے زمینداروں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کا ازالہ کیا جائے،کرن بلوچ

ٹیگز:
کرن بلوچ
