قلات (ڈیلی گرین گوادر ) بلوچستان کے متاثرین سیلاب زدگان کیلئے وفاق فوری ریلیف کا اعلان کریں کئی بستیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں،عوام آسماں تلے زندگی بسر کر رہے ہیں پورے قوم آیات کریمہ کا ورد کریں اور اجتماع توبہ حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب بارشوں سے بلوچستان بھرپور میں جانی ومالی نقصانات ہوئے کئی اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا اس وقت صوبہ کے ملک سے زمینی رابطہ منقطع اور تمام دیہی علاقوں کے زمینی رابطہ اضلاع سے منقطع ہوگئے افراتفری کا عالم ہے اس صورت حال میں ہمیں رجوع الی اللہ کے ساتھ توبہ استغفار، آیات کریمہ کا ورد کرنا چاہیے پورے قوم اجتماعی توبہ کریں اللہ تعالیٰ رحم وکرم فرئے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں کے لئے ریلیف کا اعلان کیا مسلسل بلوچستان کے سیلاب کے بارے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تمام رفاعی اداروں سے گزارش ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے اکثر زمینی رابطہ منقطع ہوگئے انتظامیہ کو چاہیے کہ دیہی کے تعاون کے لئے کردار ادا کریں تاکہ وہاں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی ہو انکے مدد ہو سکے پورے بلوچستان سیلاب کے زد میں ہے قوم کو اجتماعی توبہ کرنا چاہیے۔
بلوچستان کے متاثرین سیلاب زدگان کیلئے وفاق فوری ریلیف کا اعلان کریں، مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
