کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، موسی خیل، کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی،قلات، آواران،خضدار، کیچ اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ موسمیات کے مطابق بارکھان میں 36، قلات میں 30، کوئٹہ سٹی میں 22،سمنگلی میں 09، لسبیلامیں 22،ژوب میں 17،سبی میں 04، خضدارمیں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نے آج (جمعہ) کوبارکھان،سبی، ژوب، زیارت، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی اورقلات میں موسلادھار بارش کا امکا ن ظاہر کیا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میںی بارشوں کا سلسلہ جا ری

ٹیگز:
بارشوں
