بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اعلان کے باوجود ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کوبھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں بجلی کی پیدوار 21 ہزار میگاواٹ اور طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے، اس طرح ملک میں بجلی کاشارٹ فال 6 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔
این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ تیل، گیس اورکوئلےکی کمی کی وجہ سےمتعدد پاورپلانٹس بند ہیں، نیلم جہلم، گدو، لاکھڑا، جام شورو، فیصل آباداور ساہیوال کول پاورپلانٹس بھی بند ہیں۔شارٹ فال کی وجہ سے ملک بھر میں 12سے15گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اعلان کیا تھاکہ 9 اور 10محرم الحرام کولوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

