کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی موجودگی میں گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا، انٹرا پارٹی الیکشن میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل کونسل کے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی، نیشنل کونسل کے تمام ممبران نے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر چیمہ کے الگ الگ پینلوں کے درمیان ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، عمر سرفراز چیمہ ووٹنگ سے قبل چیئرمین عمران خان کے حق میں دستبردار ہوگئے، جس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے، مگر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پینل کے دیگر عہدیداروں کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا، انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹنگ کا سلسلہ مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے لئے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر منیر بلوچ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکٹری اور دیگر عہدیداروں رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نو منتخب صدر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کو کامیابی پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، قاسم خان سوری اور ڈاکٹر منیر بلوچ کی کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، قاسم خان سوری اور ڈاکٹر منیر بلوچ زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن قاسم سوری صدر ڈاکٹرمنیر بلوچ جنرل سیکرٹری بلوچستان منتخب

ٹیگز:
پی ٹی آئی
