کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری مو سیٰ بلو چ کے بھائی سعید احمد بلو چ اور پارٹی کے بلدیا تی امیدوار ندیم با دینی کے قا تلوں کی عدم گر فتار ی کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قا تلوں کو گرفتار کر کے محرکات سامنے لائی جائیں، ایسے ہتھکنڈو ں سے مرغوب نہیں ہوں گے بلکہ قومی حقوق کی جدد جہد میں مزید تیز ی لائی جائی گی۔ ان خیالات کا اظہار بلو چستان نیشنل پارٹی کی وومن سیکر ٹری و رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار، پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلو چ، سابق سنیٹر ڈاکٹر جہا نزیب جما لدینی، بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، جمیلہ بلوچ، بی ایس او کے ناصر بلو چ، بی این پی جعفر آباد کے ضلعی صدر احسان علی کھو سہ، ملک محئی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ودیگر نے پارٹی کے مر کزی کا ل پر بی این ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام سعید بلو چ اور ندیم با دینی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہو نے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا، رہنماؤں نے سعید بلوچ اور ندیم بادینی سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ انکی جدوجہد ہما رے لئے مشعل راہ ہے اور شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے قومی احداف حاصل کریں گے، رہنماؤں نے سعید احمد بلو چ اور ندیم با دینی کے قاتلوں کی عدم گر فتاری کر اچی میں نہتے بلو چ خواتین پر دشدت اور بلو چستان کے مختلف علاقوں سے خواتین کی جبر ی گمشد گیوں کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی کار کنو ں کے حالیہ ٹار گٹ کنگ کے واقعات ماضی میں ہو نے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ٹا رگٹ کلنگ کا تسلسل ہے، انہوں نے کہاکہ قومی حقوق کی پاداش میں پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل حبیب جالب بلوچ سمیت ہما رے 95سے زائد پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹا رگٹ کلنگ کا نشا نہ بنا کر شہید کیا گیا مگر آج تک کسی ایک کے بھی قاتل گر فتار نہیں ہو سکے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی بلو چستان کی نمائند قومی جماعت ہو نے کے ناطے ہمیشہ صوبے کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے ایسے واقعات سے ہم نہ پہلے کبھی پیچھے ہٹیں ہیں اور نہ ہی آئندہ ہٹیں گے بلکہ تر قی پسند اور سیا سی کارکنوں ہو نے کے ناطے حق حقوق کی اس جدو جہد میں مزید تیز لا تے ہوئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، انہوں نے کہاکہ جن اقوام نے قومی تحریکوں جدو جہد میں اپنے حقوق، قومی وسائل پر اختیار کے لئے قربانیاں دی ہیں و ہ قومیں اپنے منزل پر پہنچی ہیں، بی این پی بھی ایک تحریک اور جدو جہد کا نام ہے اس جدو جہد میں شامل قومی تحریکوں کے سر خیلوں کے قافلے کا حصہ ہیں اپنے فکر سوچ، نظریے کی بنیاد پر جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے بلوچ خواتین کی گرفتاریوں کی مذمت کر تے ہوئے کہاکہ پہلے تو بلوچ نوجوانوں کو لا پتہ کیا جارہا تھا اب خواتین کو بھی جبر ی طورپر لاپتہ کیا جا رہاہے جو نا صر ف قابل مذمت بلکہ قابل نفرت عمل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ سیا سی کارکنوں اوررہنماؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشا نہ بنا کر ہمیں قو می حقوق کی جمہوری جدو جہد سے دستبر دار کر سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے ایسے حربوں سے ہم اپنے قومی حقوق کی جمہوری جدوجہد اور چھ نکات سے دستبردار نہیں ہوں گے، انہوں نے کہاکہ وزراتیں اور اقتدار ہما رے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے ہمارے لئے بلوچستان کے سائل وساحل کے تحفظ، قومی بقاء تشخص اور نگ وناموس کا تحفظ اہم ہے اور اسکے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، رہنماؤں نے کہا کہ شہید سعید احمد بلوچ اور ندیم بادینی کے قتل خالصتاً سیا سی و اقعات کا تسلسل ہے تاکہ قتل و غارت گیری خوش و ہراس دھو نس دھمکیوں کے ذریعے سے انکے خاندانوں کو بلوچ قومی حقوق کی جدو جہد سے دستبر دار کر ایا جا سکے، پارٹی نے شروع ہی دن سے انتظامیہ اور پو لیس پر یہ واضح کیا تھا کہ ان سفاک قاتلوں کو گرفتا ر کر کے کیفر کر دار تک پہنچا یا جا ئے، انہوں نے کہاکہ 2ہفتے سے زائد کا عر صہ گزر نے کے باوجود پو لیس شہید سعید احمد بلو چ کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے جو نا صرف باعث تشویش بلکہ اس بات کی ثبوت ہے کہ آج سماج پو رے طورپر جرائم پیشہ عنا صرے کے نر غے میں ہے، نہ سیا سی کارکن، نہ صحا فی نہ خواتین، نہ اسٹو ڈنٹ بلکہ کوئی بھی با شعور طبقہ غیر محفوظ ہے بی این پی پارٹی کے قائد سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر پلیٹ فارم پر بلو چستان میں رہنماء ہو نے والے نا انصا فیوں قومی نا برابری سماجی انصاف کے حصول کے لئے جدو جہد کی خاطر کسی قسم کی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید سعید بلوچ اور ندیم بادینی کے قاتلوں کو فی الفور گر فتا ر کرکے محرکات سامنے لائی جائیں بصورت دیگر قاتلوں کی عدم گر فتار کے خلاف بلو چستان نیشنل پارٹی اپنے احتجاج کے دائرے کو صوبے پر میں وسعت دیتے ہوئے قاتلوں کی گر فتار ی تک چین سے نہیں بیٹھے گی،بعد ازاں بی این پی کے مرکزی خواتین سیکر ٹری شکیلہ نوید دہوار،مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی کی قیادت میں سعید بلوچ اور ندیم با دینی کے قاتلوں کی عدم گر فتار کے خلاف کوئٹہ پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکا لی گئی، ریلی کے شرکاء عدالت روڈ، ٹیکسی اسٹینڈ، جناح روڈ، منان چوک سے ہوتے ہوئے دوبارہ کوئٹہ پریس کلب پہنچے جہاں سے مظاہرے سے پر امن طوپر منتشر ہو گئے، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین چیئر مین جا وید بلوچ، ثانیہ حسن کشانی، شمائلہ اسما عیل بلوچ، ضلعی انفارمیشن سیکر ٹری نسیم جا وید ہزارہ، فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، لیبر سیکر ٹری عطاء اللہ کاکڑ، کسان ماہیگر سیکر ٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی، انسانی حقوق سیکر ٹری پرنس رضاق بلوچ، پر وفیشنل سیکر ٹری میر غلام مصطفی سمیت پارٹی کے سینئر رہنما، کارکناں، عہدیدارں بھی موجود تھے۔
سعید احمد بلو چ اورندیم با دینی کے قا تلوں کوگرفتارکر کے محرکات سامنے لائی جائیں، بلوچستان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
بلوچستان نیشنل پارٹی
