کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IX نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتار ملزم کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کردی، شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے بھائی اسفندیار رئیسانی نے بتایا کہ گزشتہ روزایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ جناب نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے گرفتار ملزم کمال الدین کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست مسترد کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔ قبل ازیں ملزم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر شہید صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ عدالت کے رو برو پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے مذکورہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXنے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتا ر ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کردی

ٹیگز:
ایڈیشنل
