صدر مملکت کسی وقت بھی نام نہاد حکومت کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں،ٹویٹ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف تین ووٹوں پر کھڑی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف تین ووٹوں پر کھڑی ہے، اختر مینگل کی کابینہ میں شمولیت نہ ہونے کے بعد اگر وہ اعتماد کا ووٹ نہیں دیتے تو کرائم منسٹر کی حکومت فارغ ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر مملکت کسی وقت بھی اس نام نہاد حکومت کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔
امپورٹڈ حکومت صرف تین ووٹوں پر کھڑی ہے : فواد چوہدری

ٹیگز:
فواد چوہدری
