کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مہنگا ئی سے شہری پریشان،ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنا میں پر عمل درآمد کروانے میں یکسر ناکام ہے،کوئٹہ شہر میں ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے سبزیاں، گوشت اور دہی سمیت مختلف اشیائے خوردونوش کی من مانے نرخوں پر فرو خت جاری ہے بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت 1100 روپے کی بجائے1400 سے1500 روپے فی کلو گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 580 کی بجائے 800 روپے فی کلو تک میں فرو خت جبکہ دہی مقررہ قیمت 140 روپے کی بجائے 150 روپے تک میں فروخت کیاجارہاہے جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بیس سے تیس فیصد اضافہ ہوا ہے دکاندار سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد تو کجا نرخ نامہ آویزاں کرنے سے بھر گر یز اں ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کرے اور سستی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مہنگا ئی سے شہری پریشان

ٹیگز:
کوئٹہ
