متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔لیگی رہنما عطا تارڑ نے بتایا کہ ہم پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے جا رہے ہیں۔اپوزیشن رہنما خواجہ سلمان رفیق، پیر اشرف،سمیع اللّٰہ خان اور مہر اعجاز ہوٹل سے پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے ہیں۔
پنجاب کی وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی اقتدار کی لالچ میں اندھے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پچھلے 2 ہفتوں سے تماشہ کر رہے ہیں، بہت جلد آئینی بحران کا خاتمہ ہوناچاہیے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کےساتھ کھلواڑ کیا، پرویزالہٰی بھی عمران نیازی کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو سیل کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس صرف 6 منٹ میں ملتوی کر دیا جاتا ہے۔

