خضدار (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی قومی وسائل کے لئے جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے 2013 میں پریس کانفرنس کر کے یہی کہا کہ ریکوڈیک کو کوڑیوں کے دام فروخت نہیں ہونے دے گی موجودہ حکومت میں شامل وزرا اور اپوزیشن کی ملی بھگت سے ایک بار پھر بلوچستان کے معدنی وسائل ریکوڈیک اور دیگر وسائل کو کوڑیوں کے دام بیچا گیاہے۔18ویں ترمیم واضح طور پر صوبوں کو وسائل پر 50 فیصد حصہ حق دی گئی ہے۔مگر یہاں الٹا نظام چلا کر محکوم قوم کے وسائل کو بے یارو مددگار سمجھ کر ہڑپ کر گئے۔ سنی گنبدی میں عظیم الشان شمولیتی تقریب منعقد ہواتلاوت قلام پاک کی سعادت ماسٹر فدا بلوچ اور اسٹیج کے فرائض بی ایس او پجار کے سی سی ممبر شکیل بلوچ نے سر انجام دی،شمولیتی پروگرام کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو اور اعزازی مہمانان مرکزی سنٹرل کمیٹی کے رکن حاجی نیاز بلوچ، سابق مئیر خضدار میر عبدالرحیم کرد تھے،نیشنل پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جوق در جوق جاری ہینیب دور کے رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کے دیرینہ ساتھی بی این پی مینگل کے سرگرم رکن، اور سمالانی اتحاد کے رہنما عبدالصمد سمالانی عزیز و اقارب سمیت بی این پی سے استعفیٰ دے کر سردار محمد اسلم بزنجو، میر عبدالرحیم کرد کے قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔حاجی نور اللہ سمالانی، حاجی عبدالریاض سمالانی اپنے خاندان اور اعزاز و اقارب سمیت بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔حاجی اسداللہ بارائزئی اپنے خاندان سمیت سنی درا بینٹ سے باپ پارٹی سے مستعفیٰ ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی،عبدالصمد زہری اپنے خاندان سمیت بی این پی عوامی سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی،محمد اشرف باجوئی اپنے خاندان عزیز و اقارب سمیت بی این پی عوامی سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔عبدالواحد غلامانی اپنے عزیز و اقارب سمیت بی این پی مینگل سے استعفیٰ دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی،نیشنل پارٹی و بی ایس او بچار کے ہنماؤں سردار محمد اسلم بزنجو،سی سی ممبر نیاز بلوچ،بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ، سی سی مبر بی ایس او بچار کریم بلوچ، زونل صدر بی ایس او بچار کریم بلوچ، سابقہ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد،ضلعی رابطہ سیکریٹری ناصر کمال بلوچ،تحصیل جنرل سیکرٹری خلیل الرحمٰن زہری، تحصیل فنانس سیکرٹری محمد علی رودینی، تحصیل پریس سیکرٹری علی اکبر زہری، نور اللہ سمالانی، عبدالصمد سمالانی، فضل نور سمالانی، منیر نور سمالانی، ممتاز مردوئی، عابد شاہوانی، ایڈوکیٹ حاجی محمد مراد غلامانی، منظور الہیٰ سمالانی،خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی اور انتہا کرپشن، اور مہنگائی کے پہاڑ عوام پر گرانے سے کی وجہ سے ناکام ہوچکی ہے،نیشنل پارٹی کو جمہوری اور فکری سیاست کی وجہ سے عوام سے دور رکھنے والے آج خود ہی پریشان و پشیماں ہیں۔نیشنل پارٹی عوامی و قومی جماعت کے طور پر عوام کے دلوں میں راج کر رہی ہیں عوام نیشنل پارٹی کو نجات دہندہ اور امن و امان کا ضامن سمجھتی ہیں۔نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے جن کے لیڈرشپ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں۔ نیشنل پارٹی کے قائدین 2013 میں پریس کانفرنس کر کے یہی کہا کہ ریکوڈیک کو کوڑیوں کے دام فروخت نہی ہونے دینگے۔ موجودہ حکومت میں شامل وزرا اور اپوزیشن کی ملی بھگت سے ایک بار پھر بلوچستان کے معدنی وسائل ریکوڈیک اور دیگر وسائل کو کوڑیوں کے دام بیچا گیاہے۔18ویں ترمیم واضح طور پر صوبوں کو وسائل پر 50 فیصد حصہ حق دی گئی ہے۔مگر یہاں الٹا نظام چلا کر محکوم قوم کے وسائل کو بے یارو مددگار سمجھ کر ہڑپ کر گئے۔مقررین نے مزید کہا کہ آنے والا دور نیشنل پارٹی کی ہوگی۔ کارکنان اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے آنے والے چیلنجز کے لئے تیار ہیں۔
نیشنل پارٹی کی قومی وسائل کے لئے جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے، محمد اسلم بزنجو

ٹیگز:
محمد اسلم بزنجو
